اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ادھیان پور سڑک پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔منگل کی شام ڈوڈہ سے ادھیان پور جارہی ایک سیکوٹی زیر نمبری ڈئلاگ کے نزدیک حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی شناخت محمد یوسف ولد احمدو وانی سکنہ گواڑی اودھیان پور کے طور پر ہوئی ہے۔ اس دوران مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی مہلک شخص کی لاش کو نزدیکی ہیلتھ سینٹر میں منتقل کیا جہاں سے تمام طبی لوازمات کے بعد وارثین کے سپرد کیا گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔