عظمیٰ نیوز سروس
ڈوڈہ//والی بال (انڈر 19لڑکیاں) میں جموں ڈویژن کے بین اضلاع ڈویژنل سطح کے مقابلے اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں اختتام پذیر ہوئے۔جموں، ادھم پور، سانبہ، ڈوڈہ، کٹھوعہ، راجوری، پونچھ اور ریاسی کے آٹھ اضلاع سے تعلق رکھنے والی تقریباً 350 لڑکیوں نے والی بال مقابلے میں حصہ لیا ۔آج ٹورنامنٹ کے اختتامی دن، سامبا نے ادھم پور کو 2:0 سے ہرا کر تیسرا مقام حاصل کیا۔ فائنل میں جموں نے ریاسی کو شکست دی۔
ریاسی نے جموں کو 2:0 سے ہرا کر U؍19 ٹرافی اپنے نام کی۔ڈی وائی ایس ایس او نے ٹیموں کو ٹرافیاں، سرٹیفکیٹس حوالے کئے۔ان مقابلوں کا انعقاد شوباش چندر چھیبر، ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، اور سورم چند شرما، جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جموں کی رہنمائی میں کیا گیا جبکہ جعفر حیدر شیخ، ڈی وائی ایس ایس او ڈوڈا مقابلے کے آرگنائزنگ سکریٹری تھے۔