عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن اضلاع میں حکام نے محض تین دنوں میں 300 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے۔ یہ اقدام ان اکاؤنٹس کی جانب سے اشتعال انگیز مواد پھیلانے اور رکن اسمبلی مہراج ملک کی گرفتاری کے بعد غلط معلومات عام کرنے کے انکشاف کے بعد اٹھایا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ان اضلاع کے آئی ٹی سیلز نے فیس بک، ایکس اور انسٹاگرام پلیٹ فارمز کی چوبیسوں گھنٹے نگرانی کی اور ان اکاؤنٹس کو ٹریس کیا جو بگڑی ہوئی تصاویر، مسخ شدہ ویڈیوز اور جعلی پوسٹس کے ذریعے بدامنی بھڑکانے کی کوشش کر رہے تھے۔
پولیس ذرائع نے تصدیق کی کہ ان اکاؤنٹس کے متعدد منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ بعض اکاؤنٹس کو براہ راست جموں و کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں سے آپریٹ کیا جا رہا تھا جبکہ باقی کو مستقل طور پر بند کرنے کے لیے سوشل میڈیا کمپنیوں کو خط بھیجا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر پروپیگنڈہ احتجاجی مظاہروں کی بگڑی ہوئی ویڈیوز اور تصاویر پر مبنی تھا۔
ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن اضلاع میں تین روز کے اندر 300سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک
