سرینگر //ڈون انٹر نیشنل اسکول سرینگر میں کشمیری فیسٹول منعقد کیا گیا ،جس میں کشمیری ثقافت کے مختلف پہلوں کو اُجاگر کیا گیا ۔فسٹول میں سکول انتظامیہ اور طلاب نے مختلف پروگرام پیش کئے ۔ تقریب میں ڈون انٹر نیشنل سکول سرینگر کے بانی محمد اکبر خان اور ایم ایل اے بٹہ مالو نور محمد بھی موجود تھے جنہوں نے فسٹول میں شامل طلاب کی حوصلہ افزائی کی ۔فسٹول کے دوران محمد اکبر خان نے طلاب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اُن کے بہتر مستقبل کیلے دعا کی ۔فسٹول میں ہرطرف کشمیری ثقافت اور تہذیب کی جھلک نظر آرہی تھی۔ اس دوران بچوں نے مختلف کھیلوں میں بھی حصہ لیا ۔چیئرمین سکول شوکت حسین خان نے سکول کے طلاب کی تعریف کرتے ہوئے سکول انتظامیہ اور بچوں کے والدین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔