زاہد ملک
مہور//سب ڈویژن مہور کا ڈونگہ پل جو کہ لدھ اور دیول کے درمیان میں ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے یہ پل بہت پہلے بنا تھا جس کو کئی سال ہوگئے لیکن اب یہ پل کمزور ہوگیا ہے جو کبھی بھی گر سکتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے اس پل سے کبھی بھی کوئی انسانی جان جاسکتی ہے۔ اس مقام کے نزدیک اور کوئی پل نہیں ہے جس پر لوگوں کی آمد و رفت جاری ہو۔ لوگوں کا کہنا ہے لوگوں کو دریا میں سے ہوکر گزرنا پڑتا ہے جس سے کسی بھی شخص کی جان جاسکتی ہے اور ابھی تک کئی جانیں دریا کو عبور کرتے وقت ضائع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ اننظامیہ کے نوٹس میں یہ بات لائی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی۔لوگوں کا کہنا ہے یہ پل اتنا کمزور ہوگیا ہے یہ کبھی بھی گر سکتا ہے جس کی وجہ سے کبھی بھی انسانی جان جاسکتی ہے۔لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے اس پل پر فوری طور سے مرمت کا کام لگایا جائے۔