ترال//ترال میں انتظامیہ نے اقامتی اسناد کو لوگوں کے گھروں تک پہنچانے کی مہم شروع کی ہے جس دوران انتظامیہ نے منگل کے روزبٹ نور نامی گائوں میں ایک کیمپ منعقد کیا ، جس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد میں یہ اسناد تقسیم کی گئیں۔ سب ضلع ترال کے دور افتادہ گائوںبٹ نورگائوں میں منگل کے روزمڈل سکول بٹ نور میںتحصیلدار ترال زبیر احمد کی سربراہی میںخصوصی کیمپ کاانعقاد عمل میںلایا گیاجس دوران 800 افراد میں اقامتی اسناد کو تقسیم کیا گیا ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے افسران کی کاوشوں کی سراہنا کی۔ ادھر تحصیلدار زبیر احمد نے بتایا کہ لوگوں کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھاا ور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد جاری رہے گا۔