کشتواڑ//پرنسپل سیکریٹری پھیڑ ،پشو پالن،ماہی پروری اورٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصگرسامون نے ڈول ہستی ڈیم کا دورہ کیا۔اس موقعہ پر انہیں بتایا گیا کہ علاقے میں پچھلی پالن کو فروغ دینے کیلئے 40ہزاربیچ ڈیم میں ڈالے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشتواڑ میں خاص طور پر ٹراوٹ مچھلیوں کے کافی وسائل موجود ہیں ۔ڈاکٹر سامون نے ٹھاٹھری میں شیپ بریڈنگ فارم کابھی معائنہ کیا ۔نہوں نے وہاں ہر طرح کی سہولیات بہم رکھنے کی ہدایت دی۔داکٹر سامون نے حضرت شاہ فریدالدین ؒ اور شاہ اسرار الدین ؒ کی زیارت گاہ پر بھی حاضری دی۔ڈی سی کشتواڑ انگریز سنگھ رانا، ایس ایس پی کشتواڑ راجندر کمار گپتا اور مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس سے قبل پرنسپل سیکریٹری بھیڑ و پشوپالن ، ماہی پروری اور ٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے کشتواڑ ضلع کے دورے کے دوسرے دن ویٹرنری ہسپتال کشتواڑ اور پولٹری ہیچری فارم کا دورہ کر کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری ، فشریزاور بھیڑ پالن شعبوں میں کافی وسائل موجود ہیں ۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ان شعبوں میں یونٹ قائم کر کے کار خانہ داری کو فروغ دیں تاکہ مقامی اقتصادیات کو فرو غ حاصل ہوسکے۔انہو ں نے ویٹرنری ہسپتال میں لیکوڈ نائیٹروجن پلانٹ قائم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے بعد میں کئی ڈیری فارموں کا بھی معائینہ کیا اور وہاں لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔انہوںنے یقین دلایا کہ کسانوں کے تمام مسائل کوتر جیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔