عظمیٰ نیوز ڈیسک
چندی گڑھ//ڈولفن (PG) کالج چندی گڑھ نے ثقافتی لحاظ سے بھرپور اور فریشرز پارٹی’شنگری لا 2024‘کے ساتھ طلبا کے اپنے نئے بیچ کا خیرمقدم کیا۔ یہ تقریب تنوع کا ایک شاندار جشن تھا، جس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے طلبا اور نیپال کے بین الاقوامی طلبا نے روایتی رقص اور موسیقی کی پرفارمنس کے ذریعے اپنے ورثے کا مظاہرہ کیا۔ متحرک نسلی لباس میں ملبوس انہوں نے اس موقع پر تہوار کی چمک کا اضافہ کیا۔ڈاکٹر شرد ستیہ چوہان ڈی جی پی پنجاب نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ان کے ساتھ ان کے بیٹے ماسٹر اوجسیہ چوہان بھی تھے۔ ڈاکٹر چوہان نے طلبا کے جوش و جذبے اور ہنر کی تعریف کی۔انہوںنے طلباء پر زور دیا کہ وہ ڈولفن کالج میں اپنے وقت کے دوران تعلیمی اور ذاتی ترقی دونوں پر توجہ دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لگن اور محنت کامیابی کی کنجی ہے اور اس طرح کے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر انتظامیہ، فیکلٹی اور طلبا کی تعریف کی۔ انہوں نے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبے میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے کالج کے عزم کی بھی تعریف کی۔