ڈورو//ڈورو شاہ آباد میںنالہ ساندرن میں نامعلوم افراد کی جانب سے زہریلاکمیکل ڈالنے سے ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہو گئیں ہیں ۔شاہ آباد سے گذرنے والی مشہور نالہ ساندرن ٹراوٹ مچھلیوں کی پیداوار کے لئے مشہور ہے میں اورنامعلوم افراد نے دن کے اُجالے میں بلیچنگ پاوڈر ڈالی جس کے سبب نالہ میں تیر رہی مچھلیاں تڑپ تڑپ کر ہلاک ہوگئیںاور ہزاروں مچھلیاں مردہ حالت میں سطح آب پر آگئیں جس کے سبب لوگوں کی بڑی تعداد جائے موقع پر پہنچی اور مچھلیوں کو تھیلوں میں بھرنا شروع کیا ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ فشریز نے نالہ کی دیکھ ریکھ کے لئے ملازمین تعینات کئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی نامعلوم افراد نالہ میں بھاری مقدار میں کمیکل ڈالنے میں کا میاب ہوئے لہذا اس کی بڑے پیمانے میں تحقیقات ہونی چاہیے ۔ اسسٹنٹ ڈائیریکٹرفشریز محمد اشرف درزی جنہوں نے ازخود نالہ کا دورہ کیانے کشمیر عظمٰی کو بتایا کہ اُنہوں نے معاملہ پولیس کی نوٹس میں لایا ہے اوراُمید ہے کہ ملوث افراد جلد گرفتار ہونگے۔