ڈورو//ڈورو شاہ آباد میں پولیس نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد میں مفت کمبلیں تقسیم کیں ۔ایڈیشنل ایس پی طاہر سلیم نے قریباََ100افراد میں یہ امدادتقسیم کی ۔سلیم کا کہنا تھا کہ پولیس عوام دوست خدمت کا ہمیشہ خواہاں رہا ہے اور اسی کڑی کے سلسلے میں آج یہ پروگرام منعقد ہوا ہے ۔اُنہوں نے منشیات کے بڑھتے کاروبار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس کاروبارکوروکنے کے لئے پولیس کو اپنا تعاون دیں ۔اس موقعہ پر ایس ایچ او ڈورو مدثر احمد بھی موجود رہے ۔