ضلع اننت ناگ کے ڈورو میں محکمہ بجلی کی مبینہ لاپرواہی سے گائے و اسکا بچھڑا ہلاک ہوگئے ہیں۔نوپورہ ڈورو میں کئی ماہ قبل محکمہ بجلی نے مواصلاتی ٹاور کو بجلی فراہم کرنے کے لئے نئی ایچ ٹی لائن بچھائی جس کے لئے کیبل تار استعمال کی گئی تاہم مقامی آبادی کے مطابق معیاری میڑیل نہ ہونے کے باعث نئی لائن سے اکثروبیشتر چنگاریاں نکلتی ہیں، اس بیچ پیر کے روز علاقہ میں اس وقت ایک غریب گھرانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی جب اور لوڈنگ کے باعث کیبل پگل گئی اور کرنٹ لوہے کھمبے میں پیوست ہوگئی جس کی وجہ سے کھمبے کے نزدیک گائے اور اسکا بچھڑا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔مقامی لوگوں کے مطابق نقصان سے دوچار غلام حسن کھوسہ 7 بیٹیوں کا والد ہے اور گائے واحد زریعہ معاش تھی۔