ڈورو //عارف بلوچ//ڈورو منزموہ میں آگ کی ایک دلدوز واردات میں 4بچوں کی ماں جھلس کر لقمہ اجل بن گئی۔قصبہ کے مضافاتی گاﺅں منزموہ میں سوموارکی دوپہر بشیر احمد کوکا کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی ،اس دوران گھر کی مالکن 36سالہ روبی جان زوجہ بشیر احمد آگ کے بلند شعلوں کے بیچ پھنس گئی ،اگر چہ مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم بلند شعلوں کے سبب وہ بے بس رہے ،جس کی وجہ سے مذکورہ خاتون زندہ جل کر لقمہ اجل بن گئی ۔مذکورہ خاتون اپنے پیچھے 4معصوم بچوں کو چھوڑ گئی ہے ،ڈورو پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔