ڈورو//عارف بلوچ//ڈورو شاہ آباد میں پاگل کتے نے گذشتہ دو روز سے ہڑبونگ مچاتے ہوئے نصف درجن افراد جن میں دو کمسن بچیاں بھی شامل ہیں ،کو کاٹ کھایا ہے ۔قصبہ کے مختلف محلوں سہہ پورہ ،ملک پورہ ،کھڈحمام و آرہ بل میں پاگل کتے نے ماسٹر حبیب اللہ کسب ،سپنا دختر مشتاق احمد و چھوٹی دختر نذیر احمد وغیرہ کو کاٹ کھایا ۔پاگل کتے کے سبب لوگ بالخصوص خواتین و بچے گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں آوارہ کتوں کی تعداد حد سے زیادہ ہے ۔اُنہوں نے متعلقہ محکمہ کی سرد مہری پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔