ڈورو شاہ آباد میں پی ایچ ای کے خلاف خواتین کا احتجاج

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 ڈورو//عارف بلوچ//ڈورو سہہ پورہ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف پیر کواحتجاج کیا ۔احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ اُن کا محلہ گذشتہ ایک ہفتے سے پانی سے محروم ہے جس کے سبب اُنہیں سخت مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے ڈورو مین چوک میں دھرنا دے کر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف نعرے بلند کئے۔انہوں نے اسلام آباد ویری ناگ سڑک پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کچھ دیر کیلئے روک دی۔اس دوران محکمہ کی یقین دہانی کے بعد احتجاجی خواتین پُر امن طور منتشر ہوئیں ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *