ڈورو// روسی سفیدے پر مکمل پابندی عائد کئے جانے کے باوجود بھی جنوبی قصبہ ڈورو شاہ آباداور اسکے مضافات میں ایسے درختوں کی سرکاری و غیر سرکاری اراضی پرپرورش جاری ہے جس کے سبب ان درختوں سے نکلنے والے روئی کے گالے ماحول کو پراگندہ کرتے ہیں اور ساتھ ہی لوگوں کے صحت پر بُرا اثر پڑرہاہے ۔حکومت کی جانب سے دو سال قبل ریاست کے اندر روسی سفیدوںکی نشو و نما پر مکمل پابندی عائد کر نے کے باوجود بھی دور دراز دیہاتوں میں اس پابندی کا زمینی سطح پر کوئی اثر دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے ،جو کہ قابل تشویش ہے ۔اننت ناگ سے ویری ناگ جانے سڑک کے دونوں جانب سفیدے کے درخت دیکھے جاسکتے ہیں ،جس کی وجہ سے ماحول کا فی پراگندہ ہورہا ہے ۔لوگ زکام ،کھانسی اورآنکھوں میں جلن جیسے امراض کا شکار ہورہے ہیں ۔ادھر پولیس اسٹیشن کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں کا کہنا ہے کہ اسٹیشن کے احاطے میں کھڑے روسی سفیدے اُن کے سروں پر لٹکتی تلوار کی مانند ہے کیو نکہ اب تک کئی درخت آندھی چلنے کے دوران اُن کے گھروں پر گرے ہیں اور وہ لوگ بال بال بچ گئے۔