ڈورو//ڈورو سادی واڑہ میں فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے گائوں کا محاصرہ کر کے گھروں کی تلاشی لی ،تاہم کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔قصبہ کے سادی واڑہ نامی گائوں کو 19آر آر ،ایس او جی کولگام و سی آر پی نے منگل صبح کو ہی معاصرہ میں لیا ،اس بیچ فورسز اہلکاروں نے گائوں کے رہائشی گھروں کی باریک بینی سے تلاشی لی اور ساتھ ہی مقامی لوگوں سے پوچھ تاچھ کی ،فورسز کو گائوں میں جنگجوں کے چھپے ہونے کا اندیشہ تھا ،تاہم دوپہر کو فوج نے گائوں کا محاصرہ ختم کیا۔