ڈورو//بٹہ گنڈ ڈورو شاہ آباد گذشتہ دو ہفتوں سے بجلی سے محروم ہے ،جس کے سبب مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے ۔بٹہ گنڈ دیون محلہ ،نائیک محلہ و کمار محلہ کا ٹرانسفارمر دو ہفتے قبل خراب ہوگیا تاہم دو ہفتے گذر جانے کے بعد بھی نیا ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا گیا جس کے سبب مقامی آبادی کو مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گائوں کے لئے250kvٹرانسفارمرنصب کیا گیا تاہم کثیر آبادی کے سبب ٹرانسفارمراکثروبیشترجل جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ معاملہ معلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا گیا تاہم کوئی داد رسی نہ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں مواصلاتی نظام بھی ناقص ہے،جس کے سبب انہیں مزید پریشانیوں کا سامناہے ۔