ڈورو//جنوبی کشمیر کے ڈورو اور اسکے مضافاتی علاقوں میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے پوسٹر چسپاں تھے ،جس میں ووٹروں کو آنے والے پارلیمانی الیکشن سے دور رہنے کی صلاح دی گئی ہے ، پارلیمانی ضمنی انتخاب کا بگل بجتے ہی جہاں سیاسی تنظیمیں ووٹروں کو اپنی اور راغب کرنے میں جُٹ گئے ہیں ،وہی عسکری تنظیموں کی جانب سے ووٹروں کو انتخابی مراکز سے دور رہنے کی صلاح دی گئی ہے ۔ ڈورو،سادی واڑی اور ہلڑ شاہ آباد میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے نام سے منسوب کئی پوسٹر چسپاں تھے ،ان پوسٹروں میں لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ آنے والے پارلیمانی الیکشن سے دور رہےں ،ساتھ ہی سیکورٹی ایجنسیوں کے آلہ کاروں کو بھی سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔واضح رہے گذشتہ کئی روز سے جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے پوسٹر دیکھے گئے ہیں جس کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں متحرک ہو گئی ہیں ۔