امبیکاپور //بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں ہے، پر ڈوب رہی کانگریس کو بچانے کی جوابدہی تو راہل گاندھی کی ہے نہ کہ بی جے پی کی۔ شاہ نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ کانگریس مسلسل کمزور ہوتی جارہی ہے اور ریاستیں اس کے ہاتھ سے نکل رہی ہیں تو اس کی ذمہ داری بی جے پی کی تو نہیں ہے۔ شاہ نے کہاکہ کانگریس سے پاک ہندستان کی سوچ بی جے پی کی نہیں ہے پر کانگریس کلچر سے پاک ہندستان وہ ضرور چاہتی ہے اور اس سمت میں کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ پچاس ساٹھ برسوں میں کانگریس نے ملک کو جو دیا ہے، عوام اسے وہی لوٹا رہے ہیں، باقی گاندھی پر منحصر کرتا ہے کہ وہ کانگریس سے پاک ہندستان چاہتے ہیں یا نہیں۔ شاہ نے کہاکہ کانگریس الزام لگاتی ہے کہ مودی حکومت میں زیادہ جوان شہید ہوئے لیکن کانگریس یہ نہیں بتاتی کہ سب سے دہشت گرد بھی بی جے پی کے دور اقتدار میں ہی مارے گئے ہیں۔ شاہ نے کہا کہ ان کی پارٹی اسمبلی انتخاب میں 65 پلس کا مقصد حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوگی ۔ چھتیس گڑھ قیام کے دو روزہ دورہ پر آئے شاہ آج دہلی روانہ ہونے سے پہلے امبیکا پور میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ حکومت نکسل ازم جیسے سنجیدہ معاملہ پر لگاتار کام کر رہی ہے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہواکہ بستر بھی اب رفتہ رفتہ نکسل کے اثرات سے آزاد ہوتا جا رہاہے ۔ شاہراہ نے کہا کہ جس طرح وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان برابر ترقی کر رہا ہے اسی طرح 15 سالوں میں ڈاکٹر رمن سنگھ نے بھی چھتیس گڑھ میں پانی ، جنگل اور زمین کے ساتھ کسانوں ، نوجوانوں اور خواتین کی بہبود والے منصوبے سے انہیں خود منحصر بنانے کی سمت میں قابل تعریف کام کیا ہے ۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ چھتیس گڑھ ڈاکٹر سنگھ کی قیادت میں اچھے راستے پر گامزن ہے ۔ 15 سالوں میں پاور ہب کے علاوہ تعلیم کے میدان میں بھی اس ریاست نے اپنی الگ پہچان بنائی ہے ۔