عاصف بٹ
کشتواڑ//جمعہ کی صبح کشتواڑ ضلع کے ڈنگڈور علاقے میں قائم کل ڈول پاور پروجیکٹ کے اندر ڈمپر کی زد میں آنے سے رولر آپریٹر کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی جسکے بعد لواحقین نے زوردار احتجاج کیا جو آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ صبح نوبجے کے قریب پیش آیا جب ڈمپر گاڑی نے راہ چلتے رولر آپٹر کو کچل ڈالا جسے اسکی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی جسکی پہچان غلام حسین ڈار کے طور ہویئی جو ڈھیڈپیٹھ کا رہنے والا تھا ۔ اسکی نعش کو کشتواڑ پہنچانے کے بعد لواحقین نے پولیس سٹیشن کے باہر احتجاج کیا جس دوران سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں نے احتجاج میں شمولیت کی اور لواحقین کو انصاف فراہم کرانے کی انتظامیہ سے اپیل کی ۔ غلام حسین ڈار چار بیٹیوں و ایک بیٹے کا والد بتایا جارہا ہے۔ ڈی ڈی سی چیئرپرسن پوجاٹھاکر، امام جامعہ کشتواڑ فاروق احمد کچلو نے بھی احتجاجی مظاہرین سے خطاب کیا اور انتظامیہ سے لواحقین کو معاوضہ فراہم کرنے کوکہا۔ وہیں ڈیڈھپیٹھ کے مغلمیدان میں بھی لوگوں نے احتجاج کیا اور انصاف فراہم کرنے کی مانگ کی۔ لواحقین ضلع ترقیاتی کمشنرکی دوپہر سے مظاہرین سے بات کرنے پر بضد تھے لیکن رپورٹ درج کرنے تک احتجاجی مظاہرین کے پاس انتظامیہ کا کوئی افسر نہیں پہنچا۔ اگرچہ جے پی کمپنی کے افسران آئے لیکن لواحقین نے ان سے بات نہیں کی۔