عاصف بٹ
کشتواڑ//منگل کی صبح قریب دس بجے چھاترو کے ڈمبر علاقے میں رونما ہوئی آگ کی ہولناک واردات میں رہایشی مکان جل کر خاکستر ہوا۔ آگ کی یہ واردات صبح دس بجے محسن احمد کے مکان میں رونماہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیا۔آگ کی خبر پھیلتے ہی پولیس، فائرسروس ٹیموں نے بچائو کاروائی عمل میں لائی اور کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اگرچہ فوری طور آگ لگنے کی وجوہات پتہ نہ لگ سکیں تاہم آگ کے سبب گھر میں رکھا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوا۔ انتظامیہ نے ریڈکراس سے متاثرین کو فوری طور امداد فراہم کی جس میں کھانے کی اشیا و دیگر سامان موجودتھا۔