سرینگر //معروف کشمیری فنکارابھا ہانجورہ نے مدعو سامعین کو جھیل ڈل کے کناروں پر اپنے فن سے محضوظ کرایا۔ ساز کشمیر نامی اس پروگرام کا اہتمام جموں وکشمیر اکاڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز، محکمہ سیاحت اور جے کے پی سی سی نے مشترکہ طور کیا تھا اور اس میں کافی تعدا دمیں لوگوں نے شرکت کی۔ تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر ، وزیر تعلیم سید الطاف بخاری اور کئی دیگر اہم شخصیات نے بھی اس شو میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ ابھا ہانجورہ نے ایک اچھی خاصی نوکری چھوڑ کر گائیکی میں اپنا کیئریر بنالیا۔ ابھا2011 سے گائیکی میں ہیں اور انہوں نے اپنا صوفی بینڈ صوفیسٹی کیشن2012 میں قائم کیا تھا۔اُن کی حالیہ دُھن ہُکس بُکس کافی مقبول ہوئی اور جسے یو ٹیوب پر لاکھوں مداحوں نے سُنا۔ ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ اس تقریب میں شرکاء نے اُن کی کارکردگی کو سراہا۔ ابھا نے اس موقعہ پر کہا کہ وہ کشمیری موسیقی کو بین الاقوامی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ منفرد کشمیری موسیقی کو عالمی منظر نامہ پر پیش کرنا چاہتی ہیں۔