جموں کشمیر جامع ترقی کے ایک نئے دور میں داخل:سنہا
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنرنے اُن بہادروںکو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ترنگے کو اس کی مکمل شان کے ساتھ بلند رکھنے کے لئے اَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اُنہوں نے کہا،’’ہزاروں لوگ فخر کے ساتھ قومی پرچم کی تعظیم کے لئے جمع ہوئے جو ہماری یکجہتی، فخر اور مشترکہ شناخت کی علامت ہے۔ آج ہمارے عظیم ملک کی کامیابی کا جشن منانے کا دن ہے، تاہم ہمیں اَپنی ذمہ داریوں پر بھی غور کرنا چاہیے اور اَپنی کامیابیوں کو مزید مضبوط بنانا چاہیے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ’’ہمیں یہ بھی عزم کرنا چاہیے کہ ہم اَپنے فوجیوں، سینٹرل آرمی پولیس فورسز اور پولیس کی قربانیوں کی بنیاد پر جدید اور خوشحال جموں و کشمیر کی تعمیر کریں گے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ایک جامع ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔اُنہوں نے کہا،’’ جموںوکشمیر کے لوگ تجدید اعتماد اور ایمان کے ساتھ اَپنی تقدیر خود لکھ رہے ہیں ۔اب ادھورے خواب آخرکار شرمندہ تعبیر ہو رہے ہیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ’’جموںوکشمیر کے لوگ اپنے دلوں میں ماں بھارتی کے لئے محبت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ حب الوطنی کا جذبہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہے جو جموں و کشمیر اور قوم کے پُرامن اور خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کر رہی ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ “اپنے دلوں میں ما بھارتی کے لیے محبت کے ساتھ، جموں و کشمیر کے لوگ آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ حب الوطنی کا جذبہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، جو جموں و کشمیر اور قوم کے پرامن اور خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کر رہی ہے۔”جموں و کشمیر کے آسمان ترنگے سے جگمگا رہے ہیں، جہلم کے کنارے سے چناب تک اور پیر پنجال کی چوٹیوں سے لے کر ہرمکھ تک “ایک نئی نسل ابھر رہی ہے، جو ترنگے کی عزت اور شان کے لیے وقف ہے۔اُنہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں، نوجوانوں، ناری شکتی، عوامی نمائندوں، محکمہ ثقافت، محکمہ تعلیم، جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز، تعلیمی اِداروں، این سی سی کیڈٹوں اور تمام شراکت داروں کا ’’ہر گھر ترنگا‘‘مہم میں تاریخی شرکت اور تعاون پر شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے سماج کے تمام طبقات بالخصوص جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ 13 ؍اگست سے شروع ہونے والے ’ہر گھر ترنگا مہم‘کے تیسرے مرحلے میں جوش و خروش سے حصہ لیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کے کہا،’’ہر گھر ترنگا ابھیان ہر نوجوان کے خوابوں اور اُمنگوں کی مہم ہے۔ یہ خود اَنحصار جموں و کشمیر کی علامت ہے جو اَب مستقبل کی طرف واضح اور پُرعزم راستے پر گامزن ہے۔ یہ مہم ہمارے نظریات اور یکجہتی کا جشن ہے۔ حکومت کے دفاتر اور گھروں پر ترنگا بلند ہوگا۔‘‘