عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //ڈل جھیل کے قریب سے مشتبہ دھماکہ خیز مواد کو تباہ کر دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مشکوک چیز کا پتہ لگایا جو کہ ریجنل پاسپورٹ آفس سرینگر کے قریب دو ڈیٹونیٹرز سے منسلک تھا، جو ڈل جھیل پر گھاٹ نمبر 12 نہرو پارک سے ملحق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مشکوک دھماکہ خیز مواد کو موقع پر ہی تباہ کر دیا اور کوئی نقصان نہیں پہنچا۔