Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ڈل جھیل کی بحالی… دلّی ہنوز دور است

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 10, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
ڈل جھیل ،نگین،آنچار اور خوشحال سر آبی ذخائرکی تازہ پیمائش کی گئی ہے جس کے مطابق ڈل اور نگین کا رقبہ 50432کنال اراضی ہے جس میں 39226آبی ذخائر اور 10206کنال اراضی خشکی ہے جبکہ تازہ ترین پیمائش کے مطابق خوشحال سر کارقبہ 1791کنال اراضی ہے جس میں 1701آبی ذخائراور 90کنال خشکی ہے۔جبکہ مزیدایک ہزار کنال اراضی بھی ڈل کی وسعتوںمیں شامل کی جائے گی۔جہاں تک آنچار جھیل کا تعلق ہے تواس  کا رقبہ40728کنال اراضی ظاہر کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ پیمائش جدید آلات اور ریموٹ سنسنگ سٹیلائٹ کے ذریعے کرائی گئی ہے۔مزید بتایا جارہا ہے کہ نہ صرف ڈل کے مکینوں کو رکھ آرتھ منتقل کر نے کے بعد ان کی املاک کو مہند م کرکے انکو بھی آبی ذخائر میں منتقل کیا جائے گا۔ اگر واقعی زمینی سطح پر ڈل جھیل کی بحالی کیلئے اتنا کام ہوا ہے تو یہ حوصلہ افزا ہے اور اس سے امید پیدا ہوگئی ہے کہ ڈل کی شان رفتہ بحال ہوسکے گی لیکن تاحال اگر غیر جانبدارانہ طور ڈل کا مشاہدہ اور معائنہ کیا جائے تو شاید مایوسی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں لگے۔کیا یہ حقیقت نہیں کہ ڈل کا رقبہ26مربع کلومیٹر سے سکڑ کر16مربع کلومیٹر رہ گیا ہے ۔اتنا ہی نہیں اس آبگاہ کا قدرتی ماحول بھی بگڑ چکا ہے ۔محلول آکسیجن کی مقدار متواتر تبدیل ہوتی رہتی ہے۔نائٹروجن ،فاسفورس اور دیگر معدنیات کی مقدار بھی اتار چڑھائو کا شکار ہے۔ڈل کا پانی اس قدر گاڑھا ہوچکا ہے کہ اب اس کی شفافیت بھی متاثر ہوچکی ہے۔1965سے برابر ڈل کے پانی کا معیار گھٹتا جارہا ہے کیونکہ پانی میں شہر کے نکاسی نظام کا گندہ پانی مل جاتا ہے جو زہر آلودہ معدنیا ت اور گیسوں سے بھرا ہوا ہے۔ایک سال میں پندرہ ڈرینوں اور دیگر کئی چھوٹی چھوٹی گندی نالیوں سے 156.62ٹن فاسفورس،241.18 ٹن نائٹروجن ڈل میں جاتا ہے جبکہ کئی اور ذرائع سے بھی سالانہ 4.5 ٹن فوسفیٹس اور18.14 نائٹروجن ڈل میں چلے جاتے ہیں،اتنا ہی نہیں مسلسل گاڑھا اور کیچڑ ڈل میںچلے جانے اور وہاں ناجائز تجاوزات کھڑی کرنے کی وجہ سے بھی ڈل کا رقبہ سکڑتا جارہا ہے۔اس صورتحال میں ایک بات واضح ہوجاتی ہے کہ ڈل کی حالت بدستور غیر بنی ہوئی ہے اور یہ آبگاہ ارباب بست وکشاد کیلئے صرف پیسہ کمانے والی مشین ثابت ہوچکی ہے کیونکہ سالانہ ڈل کی بحالی کے نام پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ڈل کی زبوں حالی سے پریشان ہوکر سابق حکومت کو اعتراف کرناپڑاتھا کہ ڈل جھیل کی حفاظت اوراس کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لئے ذمہ دار بیرو کریٹوں اور متعلقہ ڈل بچائو عملے نے اسے اپنے لئے صرف کمائی کا ایک ذریعہ بنالیا ہے اور مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر ڈل بچائو کے نام پر صرف کمائی کر رہے ہیں اور واقعی ڈل جھیل اب صرف روپے کمانے کاایک ذریعہ بن گیا ہے۔پچھلے دنوں بتایاجارہا تھا کہ نہرو پارک علاقہ سے150کے قریب ہائوس بوٹوںکو منتقل کیا جارہا ہے تاکہ ڈل کو مزید جازب نظر بنایا جاسکے لیکن شاید ہائوس بوٹوں کی منتقلی اس درد کا مداوا نہیں ہے۔فی الواقع جھیل ڈل کی رونق ہائوس بوٹوں سے ہے۔ لہٰذا یہاں ہائوس بوٹوں، ڈونگوں اورشکاروں کی ضرورت اور گنجائش ہے مگر اس میں ایک بھی مکان ،ایک بھی ہوٹل اور دکان کی نہ گنجائش ہے اور نہ ضرورت۔جھیل ڈل میں مکانات اور ہوٹل جہاں اس ڈل کے لئے بد نما داغ ہیں وہاں یہ اس کی ہیئت بگاڑنے کے ذمہ دار بھی ہیں۔جھیل ڈل کے سکڑنے سے اس کا رقبہ محدود اور مسدود کرنے میں ملیاروں کا رول نہایت ہی افسوسناک اور پریشان کن ہے۔ اگر ہم انہیں جھیل ڈل کے قاتل کہیں تو ہرگز غلط نہیں ہوگا۔جب تک جھیل ڈل سے بستیاں منتقل نہیں ہونگی، سبزی کاشت کرنے والوں کو دوسری جگہ سبزیوں کے لئے اراضی نہیں دی جاتی ، تب تک ڈل جھیل کی ہیئت واپس بحال ہونے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بلکہ اس سے جھیل کے مزید سکڑنے کااحتمال رہے گا کیونکہ ہم آئے روز دیکھ رہے ہیںکہ بھرائی کا کام جاری ہے، مکانوں کے صحن بڑھ رہے ہیں۔ ملیاری زمین شیطان کے آنت کی طرف لمبی ہو رہی ہے۔ ڈل جھیل کو بچانے کے لئے اب تک جتنی دولت ضائع کی گئی اگر اس رقم کی آدھی پلاننگ کے مطابق خرچ کی گئی ہوتی تو جھیل موت کے دلدل سے نکل آئی ہوتی۔ ناقص پلانگ کی وجہ سے ڈل جھیل رشوت کا ایک بدنام زمانہ ذریعہ بن چکا ہے۔ جب تک یہاں مکانات کھڑے ہیں اورجب تک سبزیوں کی کاشت یہاں جاری ہے، جھیل ڈل کی صفائی اور ہیئت بحال ہونا مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی ہے۔ ڈل کے اندر اور اس کے قرب و جوار میں سکونت کرنے والے لوگوں کا ایک حصہ جھیل کو قبرستان جیسا بنانے کے در پے ہے اور افسوس کا مقام یہ ہے کہ سب حکام کی ناک کے نیچے ہورہا ہے اور وہ کوئی کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عملی طور ڈل بچانے کیلئے کام ہو اور اس عمل میں لیپا پوتی سے گریز کیاجائے ،ورنہ جس رفتار سے ڈل سکڑتا چلا جارہا ہے ،وہ دن دور نہیں جب ہم سب ہاتھ ملتے رہ جائیں گے اور پھر چاہ کر بھی کچھ کر نہیںپائیںگے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?