عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جمعرات کو سری نگر کے نشاط علاقے میں ڈل جھیل پر دفتر کے قریب ایک مرد کی لاش ملی۔ مقامی لوگوں نے لاش دیکھ کر حکام کو آگاہ کیا، جس کے بعد نشاط تھانے کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور موقع پر ابتدائی تفتیش شروع کر دی گئی۔ متوفی کی شناخت عادل احمد عمر (30) ساکن نشاط کے طور پر کی گئی ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔