سرینگر// جھیل ڈل کی خستہ حالت کیلئے کورپشن،اقربا پروری اور غفلت شعاری کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ شہرہ آفاق جھیل ڈل حکومت کیلئے نوٹ چھاپنے کی مشین میں تبدیل ہوا ہے۔سرینگر میں پارٹی کے یوتھ کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے یوتھ جنرل سیکریٹری شیخ عامر رسول نے کہا کہ ڈل کی دیکھ ریکھ کرنے والا محکمہ لاورا بھی کچھوے کی رفتار سے کام کر رہا ہے اور اس محکمہ کو بھی جوابدہ نہیں بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مخلوط سرکار جھیل ڈال کی ساخت کو بچانے اور اس کو تحفظ فرہم کرنے میں نا کے برابر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر سرینگر میں جھیل ڈل سیاحوں کی پہلی پسند ہے اور اس کو سخت ماحولیاتی خطرہ لاحق ہوچکا ہے،اور اگر وقت پر اس کی جان توجہ نہیں دیا گیا تو اس کا وجود ہی ختم ہوگا۔شیخ عامر رسول نے کہا کہ جھیل ڈل کی حالت کو سدھارنے کیلئے معیاد بند مدت کے دوران اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔