سرینگر//محکمہ لیکس اینڈ واٹرویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جھیل ڈ ل میں غیر قانونی کی گئی تعمیرات کو منہدم کیا۔محکمہ لاوڈا کے انفورسمنٹ ونگ نے شہرہ آفاق جھیل ڈل کے متعدد علاقوں جن میںگپت گنگا اشبر نشاط،لشکری محلہ فورشورروڑ، ہندم محلہ فورشور روڑ، ببر شاہ اور مسکین باغ رعناواری میں متعددڈھانچے مسمار کئے جن میں3یک منزلہ مکان، 1شیڈ، مکان کی ایک بنیاد اورمکان کی دوسری منزل شامل ہیں۔ اس موقعہ پر مقامی لوگوں کی طرف سے کئی مقامات پر مزاحمت کی گئی لیکن محکمہ نے انہدامی کارروائی جاری رکھی۔ انفورسمنٹ ونگ کے انچارج نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کسی بھی شخص کو غیر قانونی تعمیرات یا تجاوزات کھڑی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ محکمہ لاوڈا کی انہدامی کارروائی قانون کے مطابق جاری رکھی جائے گی ۔