سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر کی صدارت میں کل منعقدہ آفیسروں کی ایک میٹنگ میںڈل،نگین،آنچاراورمانسبل جھیلوں کی جیو ٹیگنگ حد بندی کے لئے ترتیب دئے گئے ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔اس عمل میں براری نمبل،گِلسر اور خوشحال سر آبی ذخائر کو شامل کیا جائے گا تاکہ ان کی عظمت رفتہ کو بحال کیا جاسکے اور ان قومی اثاثوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر سرینگر،ڈپٹی کمشنر گاندربل،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اورلائوڈا ،ایس ڈی اے اورجنگلات محکموں کے آفیسران کے علاوہ دیگر محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران جیو ٹیگنگ کے عمل،فوائد اور استعمال پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جیو ٹیگنگ سے آبی ذخائر کے سُکڑنے اورغیر قانونی تعمیرات وتجاوزات کو روکاجاسکتا ہے۔