سرینگر//پی ڈی پی کے ایک لیڈر کے بھائی کی لاش ڈلگیٹ میں ایک ہوٹل کے کمرے سے پُر اسرار حالت میں برآمد کی گئی ۔ڈلگیٹ میںہوٹل منالی کے کمرے میں کل صبح 36سالہ ریاض احمد ڈار ساکنہ ہندوارہ کو مردہ پایا گیا۔ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو مطلع کیا ،جنہوں نے قانونی لوازمات پُر کرنے کیلئے لاش کو اپنی تحویل میںلیا ۔معلوم ہوا ہے کہ مہلوک ریاض احمد پی ڈی پی کے زونل صدر ہندوارہ محمد شفیع ڈار کے بھائی تھے،جو اپنے بھائی محمد شفیع کے ساتھ رہ رہے تھے ۔قانونی اور طبی لوازمات پُر کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کردیا گیا ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت مقدمہ درج کرتے ہوئے موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی۔