سرینگر // ڈلگیٹ علاقہ میں ایک ہوٹل میں تعینات جموں و کشمیر پولیس اہلکاروں کی 3رائفلیں غائب ہوگئیں ہیں۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ ڈلگیٹ علاقے میں ہوٹل ہل سکارٹ کی حفاظت پر مامور ریاستی پولیس کے اہلکاروں کے4 ہتھیار اڑا لئے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ 3انساس رائفلیں غائب ہوگئیں ہیں اور پولیس اس بات کی تحقیقات میں جٹ گئی ہے کہ یہ ہتھیار کس طرح غائب ہوگئے ہیں۔پولیس نے یہاں تعینات 4پولیس اہلکاروں میں سے 2 سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے جبکہ چھٹی پر گئے مزید 2پولیس اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔ واقعہ کے فوراً بعد فورسز اور اعلیٰ حکام یہاں پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔دریں اثناء پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بات خارج از امکان نہیں کہ یہ ہتھیار مشتبہ افراد نے لوٹ لئے ہوں۔