سرینگر//سلیمان ٹینگ ڈلگیٹ میں آگ کی ایک واردات میں ایک عمارت خاکستر ہوئی جبکہ اس میں مقیم کئی کنبے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔گزشتہ شب کے دوران سلیمان ٹینگ میں یو این او آفس کے مضافات میں غلام قادر گلکار، عبدالغنی گلکار، محمد اشرف گلکار، نور محمد گلکار، رفیق احمد گلکار، محمد اقبال گلکار اور گلزار احمد گلکار کے مشترکہ رہائشی مکان سے رات کے ڈیڑھ بجے آگ نمودار ہوئی۔ اگرچہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کاروائی سے اگرچہ آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا تاہم عمارت مکمل طور خاکستر ہوئی اور اس موجود تمام مال و اسباب راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ آگ کے اس واردت سے متاثرہوئے 7 غریب کنبے کھلے آسمان تلے آگئے ہیں۔ (سی این ایس)