سرینگر//ڈلگیٹ سے حضرتبل درگاہ تک سڑ ک کی کشادگی کا کام کئی جگہوں پر ادھورا ہونے کی وجہ سے صبح و شام سخت ٹریفک جام رہتا ہے ۔لوگوں کے مطابق اس روڈ پرکئی جگہوں پر سڑک کی کشادگی کام پورا نہیں ہوا ہے خاصکر ڈلگیٹ میں میں ممتا ہوٹل کے نزدیک جبکہ خیام چوک ،خانیار اور رعناواری میں سڑک کی کشادگی کا کام روک دیا گیا ہے۔لوگوں کے مطابق سعدہ کدل چوک ،نگین روڈ اور دیگر کئی جگہوں پر سڑک تنگ ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی متاثر ہو رہی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کشادگی کی زد میں آنے والے ڈھانچوں کے مالکان کو ابھی تک پورا معاوضہ نہیں دیا گیا ہے جس کی وجہ سے کشادگی کا کام روک دیا گیا ہے جبکہ پراپرٹی مالکان نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔لوگوں نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ کشادگی کاکام مکمل نہ ہونے سے عام لوگ مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس روٹ پر صبح و شام اس قدر جام رہتا ہے کہ لوگ گھنٹوں گاڑیوں میں پھنسے رہتے ہیں۔انہوں نے اس سلسلے میں اعلی حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔سی این آئی