جموں//جے اینڈکے ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن جموں کے ممبران اوردیگرسینئر وکلا نے دفعہ 35اے پرتفصیلی غوروخوض کی غرض سے گفت وشنیداجلاس کاانعقاد کیا۔اس دوران ایڈوکیٹ شیخ شکیل احمدنے استقبالیہ خطاب کیا۔ سینئروکیل اور سابق بارصدر اے وی گپتا نے دفعہ 35اے کی تاریخی اُہمیت پرروشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ دفعہ 35۔اے کومہاراجہ کے دورمیں دواہم شخصیات کامریڈدھنونتری اور لالہ روپ چندنندا کی جدوجہدکے بعدحاصل کیا۔ انہوں نے کہاکہ جولوگ دفعہ 35 اے کی مخالفت کرتے ہیں وہ ریاست کے تئیں مخلص نہیں ہیں۔اے اے جی ایس سی گپتا نے کہاکہ دفعہ 35اے کومضبو ط کرنے کی ضرورت ہے۔مقررین نے دفعہ 35اے سے متعلق لوگوںکوبیدارکرنے پربھی زوردیا۔سابق ایم ایل سی رشیدقریشی ، اے وی گپتااورایس سی گپتانے کہاکہ دفعہ 35۔اے کوختم کرنے سے سب سے زیادہ نقصان جموں صوبہ کے لوگوں کوہوگا۔ سابق اسسٹنٹ سولیسٹر جنرل آف انڈیا کے کے پنگوترہ نے بھی دفعہ 35۔اے کوبرقراررکھنے کی حمایت کی۔اس دوران مقررین نے کہاکہ دفعہ 35اے کوختم کرنے کے ریاست پرمضراثرات کے بارے میں لوگوں کوجانکاری دینے پرزوردیا۔