جموں//شعبہ بہبودطلباء جموں یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ ڈسپلے یورٹیلنٹ کے تحت کریٹیوڈانس (اختراعی رقص )مقابلے منعقدہوئے ۔اس موقعہ پر ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسرستنام کورنے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے ڈانسروں کومبارکبادپیش کی۔اس دوران مختلف موضوعات مثلاً سیونیچر،گھریلوتشدد، قومی یکجہتی ،موبائل مینانس ، رسپکٹ فارایلڈرس وغیرہ کے تحت مقابلے منعقدہوئے ۔اس دوران انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس کے کپل کلروپیہ نے اول، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی من پریت کورنے دوسرااور جی سی ڈبلیوپریڈ کی مانسی بٹ نے تیسراانعام حاصل کیا۔اس موقعہ پر مانسی گپتا، مس پریتی اورپربھجوت نے ججزکے فرائض انجام دیئے اور ڈاکٹرنوودیپ کور انچارج ٹیچرتھے۔اس دوران کوآرڈی نیٹشن میں سمیت شرما(ڈراماانسٹرکٹر) ،من پریت کور، موہت مہاجن، پلوی کنور،پائل شرما، سوناشرما،بھارتی ہیر، نمرتا چب، دکشا انڈوترہ، شیوانی شرمااوردویا شرما نے منتظم کے طورپرکام کیا۔