ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ پونچھ اختتام پذیر

پونچھ//پونچھ میں کھیلی جا رہی ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ پونچھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس سلسلہ کا فائنل میچ بابا بندہ سنگھ بہادر ہاکی کلب پونچھ اور پونچھ الیون کے درمیان کھیلا گیا جمعہ کو کھیلا گیا جس میں بابا بندہ سنگھ بہادر ہاکی کلب پونچھ نے 3-1 سے شاندار فتح حاصل کی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سشیل کمار شرما (ایچ او ڈی کارڈیالوجی جی ایم سی ایچ جموں اور سپر اسپیشلٹی ہسپتال جموں) تھے۔ تقریب کے مہمان اعزازی زونل فزیکل ایجوکیشن افیسر محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پونچھ تھے۔ اس موقع پر موجود دیگر معززین میں نریندر سنگھ زونل فزیکل ایجوکیشن افیسر، امریش کمار زونل فزیکل ایجوکیشن افیسر، منجیت سنگھ زونل فزیکل ایجوکیشن افیسر، راجندر سنگھ زونل فزیکل ایجوکیشن افیسر، پرویندر سنگھ سابق کونسلر، نریش چندر سابق کونسلر، سنجے کھجوریہ سابق کونسلر، مشتاق احمد باکسنگ کوچ، سولیاب شرما بوالی بال کوچ، راجندر سنگھ تائیکوانڈو کوچ، پردیپ شرما، سربجیت سنگھ ہاکی کھلاڑی اور دیگر معززشہری موجود تھے۔اس دوران مہمانوں کے خاتون کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔