سانبہ//رکن پارلیمنٹ جگل کشورشرما کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈی نیشن مانیٹرنگ کمیٹی سانبہ کااجلاس منعقدہواجس میں مرکزی سرکارکے زیراہتمام چلائی جارہی سکیموں کی عمل آوری کاجائزہ لیاگیا۔میٹنگ میںوزیرصنعت وحرفت چندرپرکاش گنگا ، ممبرپارلیمنٹ شمشیر سنگھ منہاس، ایم ایل اے سانبہ دویندرکمارمنیال ، ایم ایل اے ہیرانگرکلدیپ راج ، ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ شیتل نندا،اے ڈی ڈی سی وویک شرما، ایس ایس پی انل مگوترہ ودیگرضلع آفیسر ان موجودتھے۔جگل کشورشرما نے ایم جی نریگا، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا،نیشنل سوشل اسسٹنٹ پروگرام، پردھان منتری آواس یوجنا، سوچھ بھارت مشن ، نیشنل رورل ڈرکنگ واٹرپروگرام، پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا ، ڈیجٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ ماڈرنائزیشن پروگرام ، دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا، سربھ شکشا ابھیان ،پردھان منتری اجولا یوجنا اور انٹی گریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سکیم وغیرہ کی پیش رفت اورعمل آوری کاجائزہ لیاگیا۔اس دوران جگل کشورشرمانے این آرایچ ایم کی خالی اسامیوں کوپرکرنے کی افسران کوہدایت دی ۔کمیٹی اراکین نے اے سی ڈی سانبہ کو ایم آئی ایس ڈاٹا کواپ ڈیٹ کرنے کےلئے کہا۔اس دوران ضلع انتظامیہ نے مختلف محکموں کے تحت مکمل کئے گئے تعمیراتی کاموں کی بھی تفصیلات پیش کیں۔