ڈوڈہ//ڈوڈہ پولیس نے ایک شکایت کنندہ خورشیدہ بیگم زوجہ محمد رمضان ساکنہ گاوڑی تحصیل گندوہ ضلع ڈوڈہ کی جانب سے پولیس اسٹیشن گندو میں دائر ایک شکایت پر انچارج ڈسٹرکٹ منیرل افسر جیالوجی اینڈ مائیننگ محکمہ ڈوڈہ۔کشتواڑ موتی لعل کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیا ہے۔ شکایت کنندہ نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ اُسے تحت نوٹفکیشن نمبر 133بتاریخ 20-04-2017 چھوٹ موٹے معدینات 5سال تک کے لئے نکالنے کی اجازت دی گئی تھی۔شکایت کُنندہ نے اس سلسلہ میں 07لاکھ روپے بھی جمع کرائی تھی۔لیکن مبینہ ملزم نے بعد میں رقم جمع کرنے سے انکار کیا اور شکایت کنددہ کو رائیلٹی وصول کرنے سے اُسے منع کیا تھا ۔اور بتایا کہ اس سلسلہ میں کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔اس طرح سے مبینہ ملزم دھوکہ دہی اور ہیرا پھیری کا مرتکب ہوا ہے۔ ڈوڈہ پولیس نے اس پر کاروائی کرکے مبینہ لزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے پولیس اسٹیشن گندوہ میںکیس کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔