عازم جان
بانڈی پورہ //ضلع میں ڈسٹرکٹ لیول رگبی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نادی ہال میں منعقد ہوئی اور اس کا انعقاد بانڈی پورہ رگبی ایسوسی ایشن نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے تعاون سے کیا ہے۔ بدھ کوشروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں مختلف ایجوکیشن زونز سے 14,17 اور 19 سال سے کم عمر کی 34 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیمی مشاغل میں بھی مشغول رہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کی کھیلوں میں شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سوچنے کے عمل کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے قابل دماغ جسم کی ضرورت ہے۔