غلام محمد
سوپور// گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول سوپور، ضلع سطح کی انٹر سکول فٹ بال چمپئن شپ کا چمپئن بن کر ابھرا۔ غیر معمولی مہارت، ٹیم ورک اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل پانچ فتوحات حاصل کرتے ہوئے ناقابل شکست رہی۔سنسنی خیز فائنل میچ میںہائر سیکنڈری سکول سوپور کا مقابلہ ہائر سکنڈری سکول واگورا سے ہوا اور سوپور قصبے کے سبحان سٹیڈیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-0 گول کے فرق سے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پرنسپل گورنمنٹ بی ایچ ایس ایس سوپورنے ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔اس ٹورنامنٹ میں ضلع بارہمولہ کے مختلف ہائیر سیکنڈری اور ہائی سکولوں کی کل 32 ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔