عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جے اینڈ کے ڈریگن بوٹ ایسوسی ایشن نے یشا مدگل سے حکومت، یوتھ سروسز اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں کمشنر/ سکریٹری کے طور پر چارج سنبھالنے پر ملاقات کی۔ایسوسی ایشن کی نمائندگی صد ریٹائرڈ ایس پی ایم ایس پنو نے کی۔سابق ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ عامر علی اور ایسوسی ایشن کے نائب صدرشبیر احمد، ورکنگ سیکرٹری زین العابدین، جنہوں نے چار بار ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی ظہور احمد لٹو؛ اور فاروق احمد بھٹ جو ٹیم انڈیا کی کوچنگ کر چکے ہیں۔جموں و کشمیر ڈریگن بوٹ ایسوسی ایشن کے ممبران نے دل کی گہرائیوں سے کمشنر کا خیرمقدم کیا اور یوتھ سروسز اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کیا۔