ڈرین کے دونوں اطراف خستہ حال سڑک باعث پریشانی

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر//مدینہ کالونی ملہ باغ میں سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ علاقے میں گندے پانی کی نکاسی کیلئے اگرچہ ڈرین تعمیر کی گئی ہے تاہم سڑک کے دونوں اطراف گہرے کھڈ ٹریفک حادثات کا باعث بن سکتے ہیں۔ مدینہ کالونی ملہ باغ کے رہنے والے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ستمبر میں ڈرین کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد سڑک کے دونوں اطراف کھڈوں کو ہموار کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔ مقامی شہری محمد اقبال نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے علاقے میں بیمار ہونے والے لوگوں، حاملہ خواتین ،سکولی بچوں ، ملازمین اور نجی گاڑیوں کا استعمال کرنے والے افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ محمد اقبال نے بتایا کہ سڑک کے بیچوں بیچ ایک فٹ اونچی ڈرین کی تعمیر سے علاقے میں رہنے والے لوگوں کا چلنا پھرنا محال ہوگیا ہے جبکہ سڑک میں ڈھلان کی وجہ سے بیماروں کو اسپتال منتقل کرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مدینہ کالونی ملہ باغ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے وہ  فجر اور عشاء کی نماز یںبھی مساجد میںادا نہیں کرپاتے ہیں کیونکہ سڑک پر اندھیرے میں چلنے سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ سے سڑک کے دونوں اطراف کھڈوں کو ہموار کرنے ک برپائی کا مطالبہ کرتے ہوئے افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ  سڑک کی دونوں اطراف برپائی کرکے لوگوں کو راحت بخشیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *