سرینگر// گلشن آباد گلوان پورہ کے باشدگان نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ گنگہ بگ سے حیدر پورہ تک زیر تعمیر ڈرین کی تعمیر مکمل کی جائے ۔علاقہ کے ایک وفد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ میونسپل سول ڈرنیج سسٹم نے گنگہ بگ سے حیدر پورہ تک ایک ڈرین کی تعمیر شروع کی تاہم گلشن آباد گلوان پورہ میں ڈرین نہیں بنائی گئی اور ایک کلو میٹر تک کام ادھورا چھوڑ دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ سڑک کے کنارے دونوں جانب سے ڈرین کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑنے کی وجہ سے علاقہ میں لوگوں کا عبور و مرور بند ہوگیا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ مقامی آبادی کو اعتماد میں لئے بغیر ہی ڈرین کی تعمیرایک کلومیٹر تک ادھوری چھوڑ دی گئی اور اب جہاں اس کی تعمیر مکمل ہوئی وہاں سڑک کو ٹھیک نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے لوگوں کا چلنا پھرنا محال بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں ،بزرگوںکا گھروں سے باہر نکلنا اور مریضوں کا ہسپتال جانا نا ممکن بن گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں ڈرین کی تعمیر فوی طور مکمل کیا جائے ۔