سرینگر //ڈریم ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ٹنگڈار نے جمعہ کو منی سیکرٹریٹ ٹنگڈار سے باغ بالا تک کراس کنٹری ریس کا انعقاد کیا۔ تقریب میں مختلف کلاسوں کے طلباء نے حصہ لیا۔تقریب میں ایس ایچ او کرناہ مدثر احمد محکمہ صحت کے افسران کے علاوہ دیگر معززین نے بھی شرکت کی اور سکول انتظامیہ کے کام کی سرہنا کی ۔ایس ایچ او ٹنگڈار نے پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ چھٹی جماعت کے اویس فرید نے پہلی جبکہ محسن مختار کلاس تیسری اور میر توصیف الرحمان کلاس 6 نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔