سرینگر//سیکریٹری محکمہ صحت عامہ، آبپاشی وفلڈ کنٹرول نے پی ایم ڈی پی کے تحت جاری ڈریجنگ اوردیگر پروٹیکشن کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر کشمیر اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول اورمحکمہ کے دیگر انجینئر بھی سیکریٹری کے ہمراہ تھے۔سیکریٹری نے اُن جگہوں کا معائنہ کیا جہاں ڈریجنگ کاکام جاری ہے ۔انہوںنے کام کی پیش رفت کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔سیکریٹری نے فلڈ سپل چینل پر بھی کام کی پیش رفت کاجائزہ لیا ۔انہوں نے کام کی رفتار میں سرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ پروجیکٹ کی مقررہ وقت میں تکمیل یقینی بن سکے۔انہوں نے دریائے جہلم پر سوپور بارہمولہ حصے میں ڈریجنگ کے کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔بعد میں سیکریٹری نے ناربل بمنہ حصے کا بھی معائنہ کیا اورمتعلقہ انجینئروں اورآفیسران کو مقررہ وقت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔