لندن/ انگلش کاؤنٹی ڈرہم نے ٹی 20 بلاسٹ کیلئے جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر کی خدمات حاصل کرلیں۔اسپن اسٹار کی اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے غیرملکی لیگز میں بھرپور مانگ ہے، پروٹیز کی جانب سے دورہ سری لنکا کیلئے حیران کن طور پر نظر انداز کیے جانے کے بعد عمران طاہر ویسے ہی دستیاب تھے، ان کے ساتھ ڈرہم نے معاہدہ کرلیا ہے۔کلب کے ہیڈ کوچ جان لیوس کہتے ہیں کہ ہم اپنی سفید بال کی کرکٹ کو بہتر بنانے کیلیے ہائی کوالٹی بولر سے معاہدہ چاہتے تھے اور اس کیلیے عمران طاہر انتہائی موزوں ہیں۔