Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ڈرگ مافیا کیخلاف سنجیدہ کارروائی کی ضرورت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 11, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 وادی کے طول و عرض سے روزانہ آج کل چرس، پھکی اور اسی قبل کی منشیات کی ضبطی اور منشیات کا دھندہ کرنے والوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کی خبریں تواتر سے موصول ہورہی ہیں، جبکہ وقفے وقفے سے بھنگ کی فصلیں تباہ کرنے کی کارروائیاں بھی عمل میں آتی ہیں۔ یہ خوش آئندہ رجحان ہے جس کا عوام کے سنجیدہ فکر حلقوں کی جانب سے کھلے دلوں اعتراف کیا جارہا ہے ۔ لیکن عوامی حلقوں کی جانب سے یہ سوال بھی کیا جارہا ہے کہ جب یہ فصلیں اُگ کر تیار ہوجاتی ہیں، اُس وقت تک ہماری انتظامیہ کیوں خواب خرگوش میں رہتی ہے، کیونکہ یہ فصلیں تیار ہونے کے لئے چند گھنٹوں یا چند دنوں کی نہیں بلکہ ایک پورے فصلی موسم کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس طرح محنت کش کسان اپنا خون پسینہ بہا کر خوردنی اجناس کی فصلیں تیار کرتے ہیں، بعینہ یہ فصلیں بھی تیار کی جاتی ہیں۔ مگر اتنے طویل عرصہ تک یہ عمل کس طرح پولیس، محکمہ مال اور محکمہ آبکاری کی نظروں سے اُوجھل رہتا ہے، یہ ایک سوال ہے جس کا جواب سماج چاہتا ہے اور انتظامیہ کو یہ جواب دینا چاہئے۔جس عنوان سے کچھ عرصہ سے منشیات کی مختلف اقسام کی بھاری پیمانے پر ضبطی عمل میں لائی گئی ہے، اس سے یہ اشارہ مل رہا کہ ریاست کے اندر اس خوفناک اور تباہ کُن شے کے ساتھ کس پیمانے پر مختلف عناصر کے مفادات فروغ پا رہے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ منشیات کا دھندہ ساری ریاست میں خطرناک طریقے پر اپنے پنجے گارڑ ھ چکا ہے اور ہزاروں نوجوان اس زہریلی لت کا شکار ہوگئے ہیں۔ منشیات کے کاروبار کا فروغ اس وقت ساری دنیا میں سماجی ڈھانچوں کی شکست وریخت کا ایک بہت بڑا سبب بنا ہوا ہے اور امریکہ جسے سُپر پاور ملک میں بھی اس وباء کی وجہ سے سماجی تانے بانے بکھر رہے ہیں، جبکہ لاطینی امریکہ،براعظم افریقہ اورجنوبی ایشیا میں میں متعدد ممالک اس میں ملوث مافیا کے ہاتھوںتاخت و تاراج ہو چکے ہیں، کیونکہ اکثر اس کاروبار سے ارب پتی بننے والے لوگ مختلف راہوں سے سیاسی اقتدار واختیار کی قربت حاصل کرکے بالآخر فیصلہ سازوں کو روپ دھار لیتے ہیں۔ اس طرح عوامی رائے اور سوچ کو انکی سوچ کے تابع بنا دیا جاتا ہے۔ ایسے خوفناک خطرات کے بیچ ہماری انتظامیہ ، سماج ، دینی و سماجی اداروں کو خواب خرگوش سے بیدار ہو جانا چاہئے کیونکہ ڈور ہاتھوں سے تیزی کے ساتھ چھوٹتی جارہی ہے۔ہماری ریاست ،میں جہاں تقریباً40فیصد غذائی اجناس بیرونِ ریاست سے درآمد کئے جاتے ہیں، زرعی اراضی کا ایک بھاری حصہ منشیات کی کاشت کے لئے استعمال ہوتاہے ۔اس کے متعلق مختلف محکموں کے پاس موجود اعداد وشمار نہ صرف متضاد ہیں بلکہ مشکوک بھی ہیں۔ لیکن اتنا تو طے ہے کہ ہزاروں کنال اراضی پر منشیات کی کاشت ہوتی ہے ، جس سے اربوں روپے مالیت کی مختلف منشیات تیار کی جاتی ہیں ۔ایسا کیوں ہے؟اس بحث میں پڑے بغیر منشیات کے زیرکاشت اراضی کاحجم بذات خود ایک انتہائی تشویشناک امرہے کیونکہ اس زمین سے اْگنے والا زہرصرفے کے لئے بالآخر سماج میں ہی راہ پاتاہے ، جس سے نسلوں کی نسلیں برباد ہوجاتی ہیں۔ سماج کے اندر پنپنے والی بے شمار بیماریوں کا سبب اس دھندے سے حاصل ہونے والی غیر قانونی دولت ہے ، جو سماجی کو ایک نئی اور خطرناک طبقاتی کشمکش کی جانب دھکیل رہی ہے۔ اس خوفناک صورتحال پر فوراً جاگنے کی ضرورت ہے۔اس وقت چونکہ ان کی کٹائی کا سیزن چل رہا ہے اور ایسے میں چوٹیاں کاٹنے کے واقعات سے وادی بھر میں خوف و ہراس کا جو عالم برپا ہوا ہے، اُس کو دیکھتے ہوئے یقینی طور پر یہ عناصر سرگرم ہونگے۔ لہٰذا اس کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ اس طرح کے حالات اس ڈرگ مافیا کی نقل و حمل کے موافق ہوتے ہیں۔ ایسے میں انتظامیہ کو فوری طور پر متحرک ہوکر اس تباہ کن سرگرمی کا قلع قمع کرنے کے لئے ہر اعتبار سے متحرک ہونا چاہئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?