جموں//سٹیٹ جوڈیشنل اکاڈمی جموں میں منعقدہ ڈرگس اور کاسمیٹکس ایکٹ 1940 اور فوڈ سیفٹی اینڈ سٹنڈاڈس ایکٹ 2006 ءپر دوروزہ سنز ٹائزیشن پروگرام اختتام پذیر ہوا۔عدالتی اور انتظامی اداروں کو استحکام بخشنے اور عدالتی نظام میں بہتری لانے کے سلسلے میں جے اینڈ کے سٹیٹ جوڈیشل اکاڈمی نے تمام متعلقین کے لئے دو روزہ سنز ٹائزیشن پروگرام منعقد کیا۔ اس موقعہ پر سابق جج ہائی کورٹ جسٹس ریٹائرڈ حسنین مسعودی ، ڈائریکٹر جے اینڈ کے سٹیٹ جوڈیشل اکاڈمی عبدالرشید ملک ، ایڈوکیٹ محمود پراچا، پریزائیڈنگ آفیسر اشوک کول، فوڈ سیفٹی اپیلیٹ ٹریبونل ، چیف جوڈیشل مجسٹریٹ و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے جسٹس حسنین مسعودی نے کہاکہ تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ایکٹ کی عمل آوری میں اپنا اہم رول ادا کریں۔انہوںنے کہا کہ لیگل پیشہ وارانہ افراد و دیگر افسران قانون کے رکھوالے ہوتے ہیںاور انہیں لوگوں کے حقوق اور حفاظت یقینی بنانا ان کی ذمہ داری ہے ۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایس جے اے نے کہاکہ فوڈ سیفٹی ہماری صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے اور اس سلسلے میں ایمانداری ،دیانتداری اور خلوص انتہائی اہمیت کے حامل ہے ۔ایڈوکیٹ محمود پراچا نے فوڈ سیفٹی اور سٹنڈاڈس ایکٹ کے خدو خال ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے پیش کئے۔