عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ڈرائی لینڈ ایگریکلچر ریسرچ سٹیشن، سکاسٹ کشمیر نے وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ٹریکوڈرما کی بنیاد پر بائیو فارمولیشنز کی پیداوار اور تجارتی کاری کے عنوان سے انٹرپرینیورشپ بیداری پروگراموں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔ کے وی کے، بڈگام کے تعاون سے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد بڈگام کے گیریند میں کیا گیا۔تقریبا ساٹھ کے قریب گریند اور آس پاس کے دیہاتوں کے دیہی بے روزگار نوجوانوں نے شرکت کی۔ایک اور تربیتی پروگرام رنگریٹ میں منعقد کیا گیا۔ ضلع سری نگر کے مختلف ڈگری کالجوں کے متنوع پس منظر کے طلبا نے پروگرام میں حصہ لیا۔ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ریسرچ، ڈاکٹر ظہور احمد ڈار نے ڈرائی لینڈ ایگریکلچر ریسرچ سٹیشن کے مینڈیٹ پر خصوصی زور دیتے ہوئے ریسرچ سٹیشن کا جائزہ دیا۔ڈاکٹر اعجاز اے لون، پروفیسر، جینیٹکس اینڈ پلانٹ بریڈنگ نے طلبا کو اسٹیشن پر کی جانے والی مختلف تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ گھریلو اور تجارتی پیمانے پر چھوٹے پیمانے پر ٹرائکوڈرما کی بنیاد پر بائیو فارمولیشنز کی پیداوار اور کمرشلائزیشن پر خصوصی زور دیا گیا۔