سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے شہر سرینگر میں ٹریفک نظام میںبہتری اورباقاعدگی لانے کے لئے مختلف ایجنسیوں پر ٹھوس اقدامات کرنے پر زوردیا ہے ۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار کل آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا جس میںشہر میں ٹریفک نظام کا جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر سرینگر ،ٹریفک ایڈوائزر اورآر ٹی او کشمیر کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے آفیسران پر زوردیا کہ وہ ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین وضوابط کو پابند بنائیں جس سے ٹریفک کی مجموعی صورتحال میںبہتری یقینی بن جائے گی۔انہوںنے ٹریفک نظام میںبہتری کے لئے گذشتہ کئی ماہ سے کئے جارہے اقدامات کے لئے آفیسران کی سراہنا کی۔میٹنگ کے دوران صوبائی کمشنر کو ٹریفک نظام سے جڑے مختلف معاملات سے آگاہ کیا گیا۔انہوںنے کار پاکنگ سہولیا ت دستیاب رکھنے کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میںملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی۔